لاہور: باٹاپوراور اکبری منڈی میں کرنٹ لگنےسے2نوجوان جاں بحق

لاہور: باٹاپوراور اکبری منڈی میں کرنٹ لگنےسے2نوجوان جاں بحق

ایک نیوز:باٹاپور اور اکبری منڈی کے علاقوں میں کرنٹ لگنےسے2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب بجلی کی تار پانی میں گرنے سے 16 سالہ عظیم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، نوجوان بارش کے پانی میں سے گزرتا ہوا کرنٹ کی  زد میں آ گیا۔

دوسری جانب باٹا پور چوکی واہگہ کے قریب 27 سالہ نوجوان حسیب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔متوفی بابا شاہ جمال اچھرہ کا رہائشی تھا۔لاہور پولیس نے  ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مردہ خانے جمع کروا دیں ہیں۔