طالبان کیلئےبھتہ لینےوالےسرگرم ارکان گرفتار،ملزمان کےاہم انکشافات

ایک نیوز: سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی,ٹی ٹی پی کے لۓ بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا,گرفتار ملزموں نے ہوشروبا انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے بڑے انکشافات کر دیے،گرفتار ارکان پچھلے کئی عرصے سے مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔

گرفتارملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی افغانستان میں موجودگی کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے کمانڈرز افغانستان میں موجودموجود ہیں،عبدالرازق جو اس وقت افغانستان میں ہے ہمیں وٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرزق لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر انکو بھتے کیلئےکالز افغانستان سے کرتا تھا۔بھتہ نہ ملنے یاتاخیر کی صورت میں جان سے مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کیلۓ بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔آئے دن سیکورٹی فورسز کو ٹی ٹی پی کے سرغنہ گروہ کا قلع قمع کرنے اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤنس میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔