ایک نیوز:عام انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا ہے۔سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے الگ الگ بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے لیے سندھ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے،پارلیمانی بورڈ میں 30 اراکین کو رکھا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کےتشکیل دئیے گئے بورڈ میں منظور حسین وسان، میاں رضا ربانی،مولا بخش چانڈیو،مراد علی شاہ، نفیسہ شاہ، سعید غنی،سلیم مانڈوی والا ،شازیہ عطا ماریاور شیری رحمان، سید خورشید، سید نوید قمر،سید قائم علی شاہ اور تاج حیدراور شگفتہ جمانی شامل ہیں۔
پارلیمانی بورڈ میں نثار احمد کھوڑو،سید وقار مہدی ،عاجز دھامراہ، عبداللطیف انصاری، عبدالقادر پٹیل، فاروق ایچ نیک،مخدوم جمیل الزمان ،جمیل احمد سومرو بھی شامل ہیں۔صوبائی الیکشن بورڈ ڈویژنل اور ضلعی صدور کو بلائے گا جس میں متعلقہ ڈویژن اور ضلع کے بارے میں بات کی جائے گی۔
عام انتخابات کے لیے وسطی پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے،پنجاب میں پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے بلاول بھٹو زرداری نے 17 اراکین پر مشتمل بورڈ بنایا ہے۔
راجہ پرویز اشرف،رانا فاروق سعید خان،سید حسن مرتضیٰ شہزاد سعید چیمہ، امیر فدا پراچہ، اورنگزیب ایس برک،چوہدری منظور احمد،چوہدری ذکاء اشرف، قمر زمان کائرہ اورثمینہ خالد گھرکی اس بورڈ کا حصہ ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے،خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں سید محمد علی شاہ باچا،شجاع خان،امجد خان آفریدی،روبینہ خالد،اعظم خان آفریدی، انور سیف اللہ خان شامل ہیں۔پارلیمانی بورڈ میں بیگم شہزادی سلیمان، فرحت اللہ بابر،فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان اور سردار علی خان شامل ہیں۔
عام انتخابات کے لیے جنوبی پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ 6 لوگوں کو رکھا گیا ہے، تشکیل دئیے گئے بورڈ میں مخدوم سید احمد محمود، نتاشا دولتانہ، نوابزادہ افتخار احمد خان سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم شہاب الدیناور شازیہ عابد شامل ہیں۔
بلوچستان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 لوگوں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔جس میں میر چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ،سربلند خان جوگیزئی ،حاجی علی مدد جتک،میر باز محمد خان کھتراں،میر محمد صادق عمرانی،صابر بلوچ اور غزالہ گولہ موجود ہیں۔