راولپنڈی سےگرفتارہونےوالےدہشتگردوں کاتعلق "را"سےنکلا

راولپنڈی سےگرفتارہونےوالےدہشتگردوں کاتعلق
کیپشن: اسلام آبادپولیس کی کارروائی،کھنہ پل پہاڑی ،راولپنڈی سے2 دہشتگردگرفتار

ایک نیوز: پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل پہاڑی  اور راولپنڈی کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا،گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق "انڈین ایجنسی را" سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا تھاکہ پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل پہاڑی  اور راولپنڈی کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے،اسلام آباد سے  پکڑے گئے 2 دہشتگردوں کا تعلق را سے ہونے کا انکشاف ہواہے، مخبر کی اطلاع پر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان میں معیز احمد اور مہران یونس شامل ہیں ،جنکے بیگ سے 1کلو سے زائد بارودی مواد، ڈیٹونیٹرپرائما وائر، ڈیٹونیٹر اور پستول برآمد ہوا  ہے۔

دہشتگردوں نے اپنا تعلق "انڈین ایجنسی را "ے ہونے کا انکشاف کیا ہے،دونوں ملزمان نے  سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے،جن کو تھانہ سی ٹی ڈی شفٹ کر کے پولیس نے دہشتگری کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔