آذربائیجان ائیر لائن کی پہلی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ لینڈنگ

آذربائیجان ائیر لائن کی پہلی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ لینڈنگ

ایک نیوز: آذربائیجان ایئر لائنز کی پہلی پرواز گزشتہ رات لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل پر اتر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ پر پہلی فلائیٹ کا واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے اعزازی مشیر ائیر مارشل فرحت حسین ملک (ریٹائرڈ) نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-23/news-1695456256-2419.mp4

جمہوریہ آذربائیجان کے سفیرعلی فکر اوگلو علی زادہ نے بھی سلامی لی۔ائرپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر نذیر احمد خان، سی ایس او اے ایس ایف بورڈنگ برج پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ ایئرپورٹ، ایئر لائن، اور جیری دناتا مینجمنٹ کے دیگر معززین نےبھی تقریب میں شرکت کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-23/news-1695456256-3280.mp4