انسداددہشتگردی عدالت: میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری کا 7 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

Sep 23, 2023 | 12:59 PM

ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں  کلمہ چوک کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں بغاوت سمیت دیگر دفعات شامل کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ ملزمان پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید اور محمد اعجاز چوہدری کو پیش کیا گیا۔ 

پولیس کی جانب سے عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ ملزمان کے موبائل فون برآمدگی کے لیے تیس دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ 

عدالت نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو سات اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ 1078/23 درج ہے۔

مزیدخبریں