مسافر کی دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر خودکشی کی کوشش

مسافر کی دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر خودکشی کی کوشش

ایک نیوز: بھارتی مسافر کی دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، عملے نے قابو پالیا ۔
بھارتی پولیس  کے مطابق 41 سالہ بسوا جیت دیب ناتھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کرلی اور  سب مسافر محفوظ رہے ۔41 سالہ بسواجیت دیبناتھ گوہاٹی سے اگرتلہ جانے والی  انڈیگو ائیر لائنز کی  پرواز میں سوار تھا اور اس نے لینڈنگ سے قبل  زبردستی ہوائی جہاز کے ہنگامی دروازے کھولنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد طیارے میں سوار 180 مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ساتھی مسافر اسے گھسیٹ کر ایک خالی سیٹ کی طرف لے گئے اور اسے لینڈنگ تک دبوچے رکھا 
ایئر لائن IndiGo کی پرواز 6E-457 اگرتلہ کے مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے پر بحفاظت اتری جہاں پولیس نے دیب ناتھ کو گرفتار کرلیا ۔ بسواجیت دیب ناتھ  نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور ہنگامی دروازہ کھول کر فلائٹ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔