ایک نیوز ( محمد اشرف):محمد حفیظ کے بعد مصباح الحق نے بھی کمیٹی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق اگلے دو تین روز میں پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے مصباح الحق کو منانے کی کوشش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ کے عہدہ چھوڑنے کے پیچھے ٹیم سلیکشن نہیں تھی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا تھا کہ میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، میں ذکاء اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔
محمد حفیظ نے کہا تھاکہ جب بھی ذکاء اشرف صاحب کو پاکستان کرکٹ کیلئے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی میں ہمیشہ دستیاب ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔