مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماؤں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم

Sep 23, 2023 | 12:34 PM

ایک نیوز: بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماؤں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق پچھلے 4 سال کے زائد عرصے سے گھر میں نظر بند تھے، عدالتی حکم پر میر واعظ عمر فاروق کو نظر بندی سے رہائی ملی۔

4 سال کی نظربندی کے بعد جمعہ کو حریت رہنما نےسری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں خطبہ دیا۔ پچھلے سال مارچ میں کشمیر کی سب سے بڑی سری نگر کی جامع مسجدکو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بند کر دیا گیا تھا جسے حال ہی میں جمعہ کی نماز کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ 

حریت رہنماؤں کے ایک بڑے ہجوم نے جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق کا والہانہ استقبال کیا۔ ہزاروں کے تعداد میں شرکت کرنے والے کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

میرواعظ عمر فاروق کی رہائی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں جانے کے بعد ہوئی، جس نے اگست 2019 سے ان کی گھر پر نظربندی کے حوالے سے یونین ٹیریٹری انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں