انجری کا شکارنسیم شاہ کا علاج کہاں ہوگا؟

Sep 23, 2023 | 12:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز( محمد اشرف): انجری کا شکارفاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو علاج کیلئے انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی انجری پرانی نہیں، ایشیا کپ میں گرنے سے ہوئی ہے۔ٹیم آفیشل ذرائع کا کہنا ہےکہ نسیم شاہ ایشیا کپ سے پہلے مکمل فٹ تھے۔ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی نسیم شاہ کی انجری سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری سے متعلق سوالات کیے گئے  انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کی انجری بڑی ہے جس کے باعث لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے فوری بعد بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

انضمام نے کہا کہ نسیم شاہ کی انجری ہماری لیے اور خود بولر کیلیے بھی بڑا نقصان ہے، تاہم امید اور دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں