ایک نیوز: 22 ستمبر کو سکھ تاجر برادری نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سٹی پلازہ اشرف روڈ پشاور میں کینیڈا میں را کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھ برادری نے بھارتیوں کے سکھوں پر دنیا بھر میں جاری مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔
سکھوں کی اس احتجاجی ریلی میں ممتاز اور نمایاں سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ جن میں گروپال سنگھ، ڈاکٹر صاحب سنگھ، سمندر سنگھ، اماد سنگھ، سرنجیت سنگھ، دیدار سنگھا اور مستان سنگھ شامل ہوئے۔
سکھ سٹی پلازہ کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے مودی اور بھارت مخالف پینافلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج کا مقصد ہندوستان کے ظالمانہ طرز عمل کو اجاگر کرنا تھا۔ پشاور کے سکھوں نے ریلی نکالتے ہوئے دنیا بھر میں موجود سکھ کمیونٹی کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کیا۔