عدالت کاگرفتارملزمان کی سوشل میڈیاپرتصویرجاری کرنےکاتحریری حکمنامہ جاری

Sep 23, 2023 | 12:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام ہائیکورٹ نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتار ملزمان کی سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتار ملزمان کی سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرنے کیخلاف چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ گرفتار ملزمان کی تصاویر اپ لوڈ کرنا آئین کے آرٹیکل 9، 13 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار کے مطابق ملزمان کی سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرنے سے فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہوتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو 14 دن کے اندر درخواست پر پیرا وائزڈ کمنٹس جمع کرانےکاحکم دیدیا۔ 

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ درخواست کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

مزیدخبریں