ایک نیوز: کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دھرنا تین روز سے مسلسل جاری ہے، ٹرانسپورٹرز نےسپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہناہےکہ اگرآج ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو ہم سپر ہائی وے اور قومی شاہراہ بلاک کر دیں گے۔ٹرانسپورٹر کا کہناہےکہ تین دن سے ہم دن رات یہاں بیٹھے ہیں مگر انتظامیہ سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہےکہ لنک روڈ پر کانٹا اور ٹول پلازہ پر زبردستی بھتہ خوری کی جا رہی ہے، ہم نا انصافی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق سپر ہائی وے اور قومی شاہراہ کو ملانے والی اہم سڑک تین روز سے مکمل بند ہے، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کو کھڑا کر کے دھرنا دیا ہوا ہے۔