ہردیپ سنگھ قتل کے شواہد بھارت کو پہلے ہی دیدیے تھے: کینیڈین وزیراعظم

Sep 23, 2023 | 11:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر قتل میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کے شواہد بھارت کو کئی ہفتے پہلے ہی دیدیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بھارت کے ساتھ تعمیری انداز سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ کینڈین وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ بھارت اس معاملے پر کینیڈا سے تعلق بنائے گا تاکہ اس انتہائی سنجیدہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔ 
اس کے علاوہ کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل بھارتی حکام اور سفارتکاروں سے جوڑتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران بھارتی حکام بشمول کینیڈا کے اندر کام کرنے والے بھارتی سفارتکاروں کے رابطوں کی تفصیلات بھی جمع کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں