ملک بھرمیں جان لیواوبا کےڈیرے، پنجاب میں 243 نئے مریض رپورٹ

ملک بھرمیں جان لیواوبا کےڈیرے، پنجاب میں 243 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: ملک بھرمیں جان لیواوبا کےڈیرے، پنجاب میں 243 نئے مریض رپورٹ

ایک نیوز: گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 243 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 3396 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1375 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گذ شتہ روز 109 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 806 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، راولپنڈی میں گذشتہ روز 45 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 446 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گذشتہ روز 54 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 167 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد میں گذشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 140 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

شیخوپورہ، اٹک اور گجرات میں گذشتہ روز دو دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مظفرگڑھ ، نارووال، رحیم یار خان، بہاولپور، سرگودھا، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خانیوال، لودھراں ، خوشاب ، وہاڑی اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 146 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 56 مریض زیر علاج ہیں ۔

ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔