سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کاپانی داخل،مریضوں کو شدیدمشکلات

Sep 23, 2023 | 10:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کی ایمرجنسی اور ڈاکٹروں کے کمروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بارش کے پانی کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں۔

نگران وزیر اعلی نے کہا کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محسن نقوی نے فون کرکے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنےکا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں