ایک نیوز: اے این ایف حکام کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے 5 کاروائیوں کے دوران 183 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 26 کلو 400 گرام افیون اور 12 کلو آئس برآمد ہوئی، دورانِ کارروائی مردان اور کشمیر کے رہائشی دو ملزمان گرفتارکیے گئے۔
مدینہ چوک اٹک کے قریب رکشہ سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی، اٹک کا رہائشی ملزم منشیات رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا،ملیر کراچی کے قریب گاڑی سے 100 کلو 800 گرام چرس اور 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمدہوا،دورانِ کارروائی کراچی کا رہائشی مُلزم موقع پر گرفتارکر لیا گیا۔
اے این ایف کی پنجاب رینجرز کے ساتھ باڈیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران دو گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے،ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک عدد ڈرون برآمدہوا۔
سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب جیپ سے 11 کلو گرام چرس برآمدہوئی،مستونگ کا رہائشی مُلزم منشیات کوئٹہ سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کےمزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کچھ روز قبل بھی اے این ایف حکام نے کارروائیاں کرتے ہوئے 157 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی تھی جبکہ 10 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔کھنہ پل اسلام آباد کے قریب نوشہرہ کے رہائشی ملزم سے 100 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، ہاکس بے روڈ کراچی پر واقع کارگو آفس میں پارسل سے 250 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاہور کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا، دوران تلاشی مذکورہ گھر سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 32 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی۔موٹروے ٹول پلازہ سرگودھا کے قریب گاڑی سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئیں، دوران کارروائی نوشہرہ کے رہائشی 4 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
ساہیانوالہ انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گاڑی میں سوار نوشہرہ اور راولپنڈی کے رہائشی دو ملزمان کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا۔سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع گاہی خان چوک کے قریب 2 گاڑیوں سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، گرفتار دو ملزمان منشیات گاڑی کی سیٹوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-23/news-1695451643-6414.mp4