بھارت نجرقتل کیس میں ملوث افرادکااحتساب یقینی بنائے،امریکی وزیرخارجہ

Sep 23, 2023 | 06:43 AM

ایک نیوز:امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کاکہناتھاکہ بھارت یقینی بنائےکہ نجرقتل کیس میں ملوث افرادکااحتساب کیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کاکہناتھاکہ بھارت ہردیپ سنگھ نجرکےقتل کی تحقیقات میں تعاون کرے،بھارت یقینی بنائےکہ نجرقتل کیس میں ملوث افرادکااحتساب کیاجائے،نجرقتل کیس کےحوالےسےبھارت اورکینیڈاسےقریبی رابطےمیں ہیں۔
انٹونی بلنکن کامزیدکہناتھاکہ یہ اہم ہےکہ تحقیقات مکمل ہوں اوران کانتیجہ نکلے،امریکابین الاقوامی جبرکوبہت زیادہ سنجیدگی سےلیتاہے۔

مزیدخبریں