بہاولنگر:مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،3ملزمان فرار

Sep 23, 2023 | 06:01 AM

ایک نیوز :بہاولنگرمیں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران دوڈاکوہلاک جبکہ تین ملزمان فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بہاولنگرکےعلاقےبائی پاس مکلوڈگنج کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دوڈاکوہلاک اورتین زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ملزمان ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،ہلاک ملزمان سےموٹرسائیکل اوراسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے،ملزمان کےتین ساتھی  زخمی حالت میں فرارہوگئےہیں، جن کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں