ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں اعلیٰ الصبح گرج چمک کےساتھ بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،بارش سےبجلی کےمتعددفیڈرزٹرپ کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کےدرالحکومت لاہورمیں تیزبارش سےگلیاں اورسڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کرنےلگیں،شہرکےمختلف علاقوں میں بادل برسنےسےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
ذرائع کےمطابق ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ،گلبرگ،مال روڈ،جیل روڈاورچوبرجی میں تیزبارش ہوئی۔
تاجپورہ،فتح گڑھ،مغلپورہ،دھرمپورہ،علامہ اقبال روڈ،گڑھی شاہو،باغبانپورہ،وحدت روڈ،ایوبیہ مارکیٹ،غالب مارکیٹ،اقبال ٹاؤن اوراعوان ٹاؤن میں بادل برسنےسےموسم خوشگوارہوگیا۔
ذرائع کےمطابق متعلقہ اداروں کوالر ٹ جاری کردیاگیاہےکہ احتیاطی تدابیراپناتےہوئےجلدسےجلدپانی کی نکاسی کوممکن بنائے،تاکہ شہریوں کومشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔
ذرائع کےمطابق طوفانی بارش سےلیسکوکےمتعددفیڈرزٹرپ کرگئے،جس سےشہرکےبیشترعلاقےتاریکی میں ڈوب گئےہیں،بارش رکتےہی بجلی بحالی کاعمل شروع ہوجائےگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اگلےدوروزتک وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری رہنےکاامکان ہے،لاہورشہرکادرجہ حرارت 25ڈگری ریکارڈکیاگیا۔
پسرور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیااور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
مریدکےشہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بارش کے باعث شہر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی،
شیخوپورہ میں طوفانی ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے سردی کی لہر آگئی، موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی، بارش کے باعث بجلی بند ہو جانے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
واربرٹن شہر اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،موسلادھار بارش اور تیز ہواوں کے ساتھ فیڈر ٹرپ کر گئے بجلی غائب ہوگئی۔
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش،نشیبی علاقےزیرآب آگئے
Sep 23, 2023 | 05:40 AM