ایک نیوز:کندھ کوٹ میں کارنہ روکنےپرڈاکوؤں کی فائرنگ سےایک کارسوارموقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کندھ کوٹ کےعلاقےہیبت لنک روڈپرڈاکوؤں نےکارنہ روکنےپرفائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق فائرنگ سےکارسوارشخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اورجائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئے۔
پولیس کےمطابق لاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے،اورملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔