پاکستان دودہائیوں سےبھارت کی دہشت گردی کاشکاررہاہے،نگران وزیراعظم

پاکستان دودہائیوں سےبھارت کی دہشت گردی کاشکاررہاہے،نگران وزیراعظم
کیپشن: Pakistan has been harboring India's terrorism for two decades, said Prime Minister

ایک نیوز:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناہےکہ پاکستان دودہائیوں سےبھارت کی دہشت گردی کاشکاررہاہے،کینیڈامیں سکھ رہنما کابہیمانہ قتل کیاگیا،مغربی دنیامیں کینیڈامیں بھارتی اقدامات کی وجہ سےجھٹکالگا،ہزاروں کشمیریوں کوماورائےعدالت قتل کیاجاچکاہے،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے، ذخیرہ اندوزی اورڈالراسمگلنگ کےخلاف اقدامات سےمثبت نتائج ملےہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےنیویارک میں پاکستان مشن میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاہےکہ آج ہمارادورہ اختتام پذیرہوگیا،ملاقاتیں بہت مفیدرہیں،ہمارادورہ بہت کامیاب رہا،سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سےملاقات ہوئی،جنرل اسمبلی سےخطاب میں مختلف نکات کوبھرپورطریقےسےاٹھایا،جنرل اسمبلی کےسامنےپاکستانی مؤقف کوبھرپوراندازمیں پیش کیا۔
نگران وزیراعظم کامزیدکہناہےکہ جنرل اسمبلی میں کشمیر،فلسطین اورہندوتواکےحوالےسےپاکستان کےنکتہ نظرسےآگاہ کیاہے،مختلف فورسزپرموسمیاتی تبدیلیوں کامعاملہ بھی اٹھایاہے،کینیڈامیں سکھ رہنما کابہیمانہ قتل کیاگیا،مغربی دنیامیں کینیڈامیں بھارتی اقدامات کی وجہ سےجھٹکالگا،کینیڈامیں جوکچھ ہوااس نےمغربی دنیاکی آنکھیں کھول دیں،ہندوستان پرانتہائی سنجیدہ سوالات اٹھائےجارہےہیں۔
انوارالحق کاکڑکاکہناہےکہ پاکستان دودہائیوں سےبھارت کی دہشت گردی کاشکاررہاہے،افغانستان کےساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے،ایرانی صدرسےکثیرالجہتی امورپربات چیت ہوئی، پاکستان کےروس کےساتھ اچھےتعلقات ہیں،چاہتےہیں تعلقات مزیدفروغ پائیں۔
نگران وزیراعظم کامزیدکہناہےکہ ہزاروں کشمیریوں کوماورائےعدالت قتل کیاجاچکاہے،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے،نسل کشی کےخلاف آوازنہ اٹھانابھی جرم ہے،کشمیرمیں انسانی المیہ جنم لےرہاہے۔
انوارالحق کاکڑکامزیدکہناہےکہ روس اوریوکرین کوتنازع کےحل کیلئےمذاکرات کی میزپرآناچاہیے،طاقت کااستعمال کسی مسئلےکاحل نہیں،مذاکرات کاراستہ اختیارکرناچاہیے،اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں سعودی عرب نےکشمیرسےمتعلق پاکستانی مؤقف کی حمایت کی،پاکستانی موقف کی کھل کرحمایت  کرنےپرسعودی عرب کےمشکورہیں،کسی قسم کی سفارتی تنہائی کاشکارنہیں، پاکستان بیشترفورسزکااہم رکن ہے۔
نگران وزیراعظم کاکہناہےکہ ذخیرہ اندوزی اورڈالراسمگلنگ کےخلاف اقدامات سےمثبت نتائج ملےہیں،اس وقت ملک میں آٹےاورچینی سمیت اناج کی کوئی قلت نہیں،ہم نےچینی اورآٹامافیاکےخلاف کارروائیاں کی ہیں،ذخیرہ اندوزوں کےخلاف مؤثراقدامات کیےگئےہیں،ہم نے مؤثراقدامات کرکےمصنوعی مہنگائی کوروکاہے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےتیارہیں۔
انوارالحق کاکڑکامزیدکہناہےکہ غیررجسٹرڈافغان پناہ گزینوں کےخلاف کارروائی ہوگی، پاکستان نےہمیشہ افغانستان کی خودمختاری کااحترام کیا،آئندہ بھی کرےگا، پاکستان اپنی سرزمین کادفاع کرناجانتاہے، پاکستان کےامریکاکےساتھ مضبوط تعلقات ہیں،بھارتی ریاست منی پورمیں مسیحی برادری کےساتھ بہت براسلوک کیاجارہاہے،بھارتی ریاست منی پورمیں سیکڑوں مرداورخواتین کوقتل کیاگیا،کرائسٹ چرچ واقعےمیں نیوزی لینڈکی وزیراعظم کاردعمل دنیامیں سراہاگیا۔
نگران وزیراعظم کاکہناہےکہ جڑانوالہ واقعےپرپاکستان نےبطورریاست بلاتاخیرذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیا،جڑانوالہ واقعےمیں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا،جڑانوالہ واقعےکامیں نےاورآرمی چیف نےفوری نوٹس لیا،ملک میں انتخابات کاانعقادالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،نگران حکومت کاکام الیکشن کمیشن کوانتخابات میں معاونت فراہم کرناہے،کسی بھی سیاسی جماعت کوانتخابی عمل میں حصہ لینےسےنہیں روکاگیا،کوشش ہوگی کہ تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ برابری کارویہ اختیارکیاجائے،9مئی واقعات میں ملوث عناصرکےخلاف قانون کےتحت کارروائی ہوگی، پاکستان کے اندرونی معاملات پر ہم کسی کو جوابدہ نہیں،اس کےلئےایبسلوٹلی ناٹ کہےگئے۔