ایک نیوز:بھتہ نہ دینےپرچیئرمین ویلیج کونسل کےگھرپردستی بم حملہ سےدوحملہ آورزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ضلع خیبرکےعلاقےباڑہ میں چیئرمین ویلیج کونسل کےگھرپردستی بم سےحملہ ہواہے۔
پولیس کےمطابق دستی بم گھرکےگیٹ سےٹکراکرحملہ آوروں کےقریب پھٹ گیا،جس سےدوحملہ آورزخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں، زخمی حملہ آوروں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
چیئرمین ویلیج کونسل عارف اللہ نےالزام عائدکیاہےکہ زخمی حملہ آورمقامی پولیس اہلکارہیں،جوکافی عرصہ سےبھتہ کیلئےکالیں کررہےتھے،بھتہ نہ دینےپرانہوں نےگھرپرحملہ کرنےکی کوشش کی جوکہ ناکام ہوگئی۔
ڈی پی اوخیبرکاکہناہےکہ ایس پی انویسٹی گیشن خیبرکی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دےدی ہے،پولیس فورس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوااخترحیات خان کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس اہلکاروں کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔