ایک نیوز:سکھرمیں دکان پرگیس سلنڈرپھٹنےسےہسپتال میں زیرعلاج بچےسمیت دوافراددم توڑ گئے۔
تفصیلات کےمطابق سکھرکےعلاقےڈینٹرپینٹرکالونی میں سلنڈرپھٹنےسےدکان میں آگ لگنےسےدوافرادجاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق دکان میں گیس سلنڈرپھٹنےسےآگ لگ گئی،آگ لگنےکی وجہ سےدکان میں پڑےدیگرسلنڈربھی پھٹےگئے،جس سےآٹھ افرادزخمی ہوگئے،جن میں سے10سالہ بچہ اوردکان مالک ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،جس میں سےدوافرادہسپتال میں علاج کےدوران دم توڑ گئےاورباقی کےچھ افرادکی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔