راولپنڈی:رات گئےجڑواں شہروں میں بارش ،واساعملہ الرٹ

Sep 23, 2023 | 02:11 AM

ایک نیوز:رات گئےجڑواں شہروں  راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بارش کی وجہ سےواساعملےکو الرٹ کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رات گئےراولپنڈی اور ا سلام آبادمیں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،نشیبی علاقوں کیلئےواسانےعملےکوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی۔
ڈپٹی ایم ڈی واساکاکہناہےکہ ہیوی مشینری اورعملہ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عملہ فوری کارروائی کریگا۔
ترجمان واساکےمطابق راولپنڈی آپریشن کی ڈی ایم ڈی واساخودنگرانی کررہے ہیں،نالہ لئی اوردیگرنالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کےمطابق بارش سےدرجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں