سنجے دت اور ٹائیگر شیروف کامیڈی فلم ’ماسٹر بلاسٹر‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

Sep 23, 2023 | 00:18 AM

ایک نیوز: بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت اور ایکشن اسٹار ٹائیگر شیروف نئی کامیڈی ایکشن فلم ’ماسٹر بلاسٹر‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو فیروز اے ناڈیاوالا بنارہے ہیں اور اس میں دو مختلف نسلوں کے ایکشن اسٹاروں کو ایک ساتھ دکھایا جائے گا۔

’ماسٹر بلاسٹر‘ کے نام سے کامیڈی ایکشن فلم ابھی پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور اس کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

فلم کو زیادہ تر ہانگ کانگ، مکاؤ اور مین لینڈ چائنا میں شوٹ کیا جائے گا جبکہ فلم کیلئے ٹیکنیکل اسٹاف چین اور لاس اینجلس سے ہوگا۔

واضح رہے کہ سنجے دت اداکار جیکی شیروف کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں کھل نائیک اور کارتوس میں کام کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ ان کے بیٹے ٹائیگر کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں