ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت میں اختلافات زور پکڑتے جارہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر پارٹی کے دو سینئر ترین رہنما آمنے سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر قانون دان اور توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے فواد چودھری پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کے آقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے اور اُنہیں سزا بھی ہوجائے۔