ایک نیوز نیوز: جمہوریہ کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے۔ عملے کو شک ہوا کہ شاید بچے فرار ہوگئے ہیں مگر کچھ ہی دیر بعد اغواکاروں کی کال مالک کو آگئی ۔
اغوا کاروں نے کال کرکے کہا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگاتو اغواکاروں نے ان کی ویڈیو بھی بنا کربھیج دی ۔
????KIDNAPPING CHIMP/JOUR 12 -" #Menaces sur la vie de ma femme.Enlèvement planifié de mes enfants et demande de #rançon conséquente... Les #ravisseurs des #chimpanzés n'ont pas de limites.Voici une vidéo reçue des 3 bébés pour vous montrer notre #cauchemar (Franck, Fondateur JACK) pic.twitter.com/JlAlI93DHn
— J.A.C.K. - Jeunes Animaux Confisqués au Katanga (@JackChimps) September 20, 2022
جس پر اغوا کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔