ایک نیوز نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی چھٹی میں توسیع کی درخواست منظورکر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو چھٹی میں توسیع دے دی گئی ،اعظم خان کی 25 ستمبر سے 20 اکتوبر تک مزید چھٹی منظورکرلی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ قبل ازیں اعظم خان کی 25 اگست سے 25 ستمبر تک رخصت منظور کی گئی تھی اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں، اعظم خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ہیںاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چھٹی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔