ایک نیوز نیوز: سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل، ملزم نے پولیس کی سامنے جرم قبول کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم شاہ نواز نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو شک کی بنا پر قتل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے قتل سے پہلے بیوی کے ساتھ لڑائی کی اور اس کو زد و کوب کیا ۔
مقتولہ کے ورثا یا رشتہ داروں کی طرف سے تاحال اندراج مقدمہ کی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس افسر سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا ہے کہ ’جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’چونکہ پاکستان کے قانون کے تحت ایف آئی آر مدعی کا خاندان درج کرواتا ہے اس لیے پولیس ان سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اگر کچھ دیر میں رابطہ نہ ہو سکا تو پولیس خود اس کیس کی مدعی بنے گی۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کینیڈا کی شہری ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کینیڈا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔