لکی مروت اور سوات میں پاک فوج کی کارروائی،3دہشتگرد ہلاک 

لکی مروت اور سوات میں پاک فوج کی کارروائی،3دہشتگرد ہلاک 
کیپشن: Pakistan Army operation in Lucky Marwat and Swat, 3 terrorists killed

ایک نیوز نیوز: لکی مروت اور سوات میں پاک فوج کی کارروائی سے 3دہشت گرد ہلاک  ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمدکرلیا گیا،ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھےکارروائی 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب  شیخ بدین پہاڑی علاقے میں کی گئی۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی ضلع سوات کے عام علاقے چارباغ میں کارروائی سے ایک ہائی پروفائل دہشتگرد مارا گیا۔آئی ایس پی آ رکے مطابق  انٹیلیجنس کی اطلاعات پر ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی پر آپریشن کیا گیا ،مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمدہوا ۔