آرمی چیف کا دورہ بدین، سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا دورہ بدین، سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا، آئی ایس پی آر
کیپشن: Army chief visits Badin, spends time with flood victims, ISPR(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی اور طبی کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس کے علاوہ ملکانی شریف، ضلع بدین میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو بدین اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی کے لیے روانہ کیا گیا۔ جس کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے کراچی میں تاجر برادری سے بھی بات چیت کی۔ 

بات چیت کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ کاروباری برادری نے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کی مختلف قدرتی آفات کے دوران مدد کی ہے جس میں حالیہ سیلاب میں ان کی مدد بھی شامل ہے۔ 

تاجر برادری کے اراکین نے ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے چیف آف آرمی سٹاف کو زیادہ سے زیادہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-23/news-1663949434-7012.mp4