ایک نیوز نیوز : عمران خان کے لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری دیدی گئی ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد کیپٹل پولیس کے افسران و جوانوں کو مبارکباددی ۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس کے افسروں نے بھی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اسلام آباد کیپٹل پولیس کے جو باقی الاونسز ہیں ان میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتےہوئے بتایا کہ کیپٹل پولیس کیلئے راشن اور ڈیلی الاؤنسز بڑھائے گئےہیں ۔جلد ہی کیپٹل پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی ۔