نمرہ خان کے فلمی ٹھمکوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

نمرہ خان کے فلمی ٹھمکوں کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: Discussions on Nimra Khan's film thumkas on social media(file photo)

ایک نیوز نیوز: مشہور پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ 

اس ویڈیو میں انہیں انتہائی دلکش مغربی لباس پہنے ایک گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس ویڈیو کو نمرہ خان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک لگ بھگ 12 ہزار لائکس مل چکے ہیں۔ 

اس سے قبل بھی نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں انہیں مغربی لباس پہنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور پس منظر میں ایک انگریزی گانا سنا جاسکتا ہے۔ 

نمرہ خان ویسے بھی سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔