گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد یہ خبر ضرور پڑھیں

گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے تیار ہوجائیں
کیپشن: Get ready for further hike in car prices(file photo)

ایک نیوز نیوز: نیوز ویب سائٹ 'پروپاکستانی' کے مطابق آٹوموبیل انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بازگشت ہو رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں آخری مرتبہ اضافہ رواں سال جولائی میں ہوا تھا۔ اس وقت ڈالر کی قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اب ایک مرتبہ دوبارہ ڈالر بےلگام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ مشہور کمپنی ہنڈائی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ باقی کمپنیاں بھی قیمتوں میں اضافے کی تیاری میں ہیں۔ اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار ارسلان آصف سومرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آخری مرتبہ 28 جولائی کو ڈالر کی قیمت اس سطح پر تھی اور گاڑیوں کی قیمتوں بھی اضافہ کیا گیا تھا اب ایک مرتبہ پھر دوبارہ ان کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تو گاڑیاں مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔