ایک نیوز نیوز:پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 63رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 221رنز بنا ئے ۔جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اورز میں 158رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 66رنز کی اننگز کھیلی ، خوشدل شاہ نے 29رنز بنائے جبکہ محمد نواز 19بنانے میں کامیاب رہے ۔
پچھلے میچ میں سنچری کرنے والے بابر اعظم اس مرتبہ صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ جبکہ مسلسل فارم میں رہنے والے بلے باز محمد رضوان بھی صرف آٹھ بنا سکے جبکہ حیدر علی صرف تین رنز بنا کر چلتے بنے ۔
اس سے قبل انگلش بلےباز ہیری بروک نے 35گیندوں پر 81رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔بین ڈکٹ نے42گیندوں پر 70رنز بنائے جبکہ ول جیکس نے 40رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2جبکہ محمد حنین نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
Usman Qadir provided the key wickets of Dawid Malan and Will Jacks in his spell ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/nA4alNO28L
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں پہلے ٹی ٹونٹی میں کامیابی انگلینڈ کے ہاتھ آئی مگر دوسرے ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی ۔