ایک نیوز نیوز: کم آمدنی والے افراد کو حکومت نےریلیف دیدیا ، ادارہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والی افرادکو مہنگائی کو سب سے زیادہ ریلیف ملا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔ کوکنگ آئل، گھی، پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آئیں جبکہ آٹا، چکن اور چائے مزید مہنگی ہوگئی۔مہنگائی سے سب سے زیادہ ریلیف ماہانہ 22 ہزار 888 روپے تک کمانے والوں کو ملا اور ان کیلئے 11.91 فیصد مہنگائی کم ہوئی جبکہ ماہانہ17 ہزار732 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 8.45 فیصد کم ہوئی۔
ماہانہ 29 ہزار517 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی 8.02 فیصد، ماہانہ44 ہزار175 روپے کمانے والوں کیلئے 6.07 فیصد اور ماہانہ 44 ہزار 175 روپے سے زائد کمانے والوں کیلئے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 4.08 فیصد کم ہوئی۔