خوبصورت یورپی جزیرے پر رہائش اختیار کریں، لاکھوں روپے پائیں

خوبصورت یورپی جزیرے پر رہائش اختیار کریں، لاکھوں روپے پائیں

ایک نیوز نیوز: اگرآپ نے کبھی اٹلی میں رہائش اختیار کرنے کا خواب دیکھا تھا تو وہ اب پورا ہو سکتا ہے، اورآپ لاکھوں روپے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

اٹلی کے جزیرے سارڈینیا کی حکومت بحیرہ روم کے جزیرے پر آ کر بسنے والے ہر شخص کو 15 ہزار یوروز، جوکہ پاکستانی 35 لاکھ بنتے ہیں، دینے کےلئے تیار ہے۔ 

سارڈینیا کے صدر کرسٹین سولیناس نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہاں آ کر بسنے کے خواہش مند نوجوان ان علاقوں کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنائیں۔

سارڈینیا کو اٹلی نے علاقائی خودمختاری دی ہوئی ہے اور وہاں کے رہائشی اپنا صدرخود منتخب کرتے ہیں۔

اٹلی میں جا کر بسنے کےلئے 15 ہزار یوروز کا ملنا اچھا دکھتا ہے لیکن اس کی کچھ کڑی شرائط بھی ہیں۔

1۔ اس پروگرام میں فائدہ اٹھانے والے افراد کو سارڈینیا کے کسی ایسے قصبے میں قیام کرنا ہوگا جہاں کی آبادی 3 ہزار سے کم ہوگی۔

2۔ انہیں جو رقم دی جائے گی وہ گھر کی تزئین نو پر خرچ کی جائے گی اور انہیں اس قصبے میں وہاں کل وقتی قیام کرنا ہوگا۔

3۔ اسی طرح 18 ماہ کے اندر اس فرد کو سارڈینیا کو اپنے مستقل پتے کے طور پر رجسٹر کرانا ہوگا۔

اٹلی کا جزیرہ سارڈینیا ہی نہیں جہاں آ کر بسنے والوں کو رقم آفر کی جاتی ہے، دوسرے بھی کئی خطوں میں ایسی آفرز دی جاتی ہیں۔

کلابریا میں ہر نئے باسی کو 33 ہزار یوروز جبکہ سانتو سٹیفینو ڈی سیسانیو میں آ کر بسے اور کام کرنے والے ہر فرد کو 52 ہزار یوروز دیئے جاتے ہیں۔

ایک علاقائی کونسلر گیان لوکا گیلو نے کہا کہ اس آفر کا مقصد علاقے کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔