اب آئی فون 14کے جدید ترین فیچر اپنے اینڈرائیڈ فونز میں استعمال کریں 

Sep 23, 2022 | 18:32 PM

ایک نیوز نیوز: آئی فون 14اور 14پرومیکس کے لیٹسٹ فیچرز کو اب اینڈرائیڈ فونز میں استعمال کرنا بھی ممکن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ کے نام سے نیا ڈیزائن متعارف کرایا۔ابھی اینڈرائیڈ فونز تیار کرنے والی کمپنیوں نے تو اپنی کسی ڈیوائس میں اس ڈیزائن کو متعارف نہیں کرایا مگر پھر بھی آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔اب ایک ایپ سے آپ اس نئے آئی فون فیچر کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں استعمال کرسکیں گے ۔


ڈائنامک اسپاٹ نامی ایپ سے اینڈرائیڈ فونز میں آئی فون 14 پرو ماڈلز کے اس فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ایپ کے ڈویلپر جوامو بتایا کہ ڈائنامک اسپاٹ سے اینڈرائیڈ فون پر ڈائنامک آئی لینڈ ملٹی ٹاسکنگ فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کے لیے حالیہ نوٹیفکیشنز تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔صارفین سیٹنگز میں جاکر ایپ کو اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں یا ڈائنامک اسپاٹ کو ہائیڈ کرسکتے ہیں۔یہ ایپ گوگل پلے سٹور میں بھی دستیاب ہے ۔

مزیدخبریں