ایک نیوز نیوز: اسلام آباد چک شہزاد میں قتل ہونے والی ایاز امیر کی بہو سارہ کا پولی کلینک میں پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا ۔
پوسٹ مارٹم کے مطابق سارہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ مقتولہ کے سر پر اور ماتھے اور بازوؤں پر زخم کے نشانات موجود تھے ۔خاتون ڈاکٹر کی جانب سے مقتولہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا گیا.
مقتولہ کے جسم کے اعضا کے ایکسرے بھی کئے گئے۔ مقتولہ کی لاش امانتا پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع نے پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق کی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔
ڈاکٹرز نے سارہ کے موت کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں۔ فرانزک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ سارا کینیڈین نیشنل ہے اور مقتول کی تیسری بیوی تھی ۔ تین ماہ قبل سارا کی شادی شاہنواز سے ہوئی تھی ۔
پولیس حکام کیمطابق مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے ۔ اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق واردات کے وقت مقتول نارمل تھا کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔