مدینہ منورہ میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت

Sep 23, 2022 | 17:58 PM

 ایک نیوز نیوز:  مدینہ منورہ میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر ملے ہیں۔  مالیت کروڑوں ڈالر، ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق سونے کے ذخائر مدینہ کے علاقے ابا الراحہ کی  حدود میں موجود ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مدینہ کے المادق علاقے میں وادی الفارع بھی تانبے کی ذخائر ملے ہیں۔ سعودی جیولوجیکل سروے نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہماری دریافت سے سعودی عرب اب دنیا کو سرمایہ کاری کے اور بھی پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔

نئی دریافت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔ اس سے قومی معیشت ترقی کرے گی۔ حکام کو توقع ہے کہ نئے دریافت ہونے والے سونے اور تانبے کے ذخائر تقریباً 533 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور تقریباً 4,000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

سعودی عرب میں معدنی ذخائر کے تقریباً 5,300 مقامات ہیں۔ اس میں کئی قسم کے معدنیات پائے جاتے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کان کنی کی توسیع کو اپنے ویژن 2030 کا ایک اہم حصہ قرار دیا ہے۔ اس سال مئی میں سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے کان کنی کے شعبے میں 32 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں