لاہور: ڈاکو بےلگام، کروڑوں روپے کی بڑی ڈکیتی نے سیکیورٹی کا پول کھول دیا

لاہور: ڈاکو بےلگام، کروڑوں روپے کی بڑی ڈکیتی نے سیکیورٹی کا پول کھول دیا
کیپشن: Lahore: Bandit Belgaum, a big robbery worth crores of rupees has opened the security pool(file photo)

ایک نیوز نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور بھی شہریوں کیلئے محفوظ نہ رہا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ہونے والی ڈکیتی نے سیکیورٹی کا پول کھول دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے تھامہ کوٹ لکھپت کی حدود سے ڈاکو ایک گھر سے اڑھائی کلو سے زائد سونا اور 14 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر زبیر کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کے ہاتھ اڑھائی کلو سے زائد سونا اور 14 لاکھ روپے نقدی لگی۔ ڈاکو ڈکیتی کے بعد بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

اس حوالے سے مالک مکان زبیر کا کہنا ہے کہ اڑھائی کلو سے زائد سونا اور نقدی ان کے 20 سے زائد رشتہ داروں نے امانتا ان کے پاس رکھوائی تھی۔ دوسری جانب علاقہ ایس ایچ او حافظ عبیداللہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات مشکوک لگ رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اتنا سونا اور نقدی آئی کہاں سے تھی؟ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-23/news-1663937218-3969.mp4