ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی اسکیم 33میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم بابر دوسانی کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،ملزم بابر اپنی رہائشگاہ سے ہنڈی حوالہ کا کام کر رہا تھاملزم منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں بھی ملوث تھا،ملزم کے قبضے سے14ہزار برطانوی پاونڈ اور17ہزارامریکی ڈالر برآمدہوئے ہیں ۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کیاگیاملزم کے موبائل فون سے ٹیلی گرام ٹرانسفراور ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں بھی برآمدہوئی ہیں ۔ملزم نے ہنڈی حوالہ کی لین دین میں آن لائن رائڈر کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔