ایک نیوز نیوز: شام میں دمشق کے ساحل کے قریب لبنان سے آنے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 71 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے ٹرانسپورٹ منسٹر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔
شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشتی لبنان کے شمالی منیہ علاقے سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر 120 سے 150 افراد سوار تھے۔
شامی بندرگاہوں کے سربراہ ثمر کبرسلی نے وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ابتدائی بیان میں کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق ان کی کشتی کچھ دن پہلے لبنان سے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی ماہی گیر کشتی کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کر رہے تھے۔
شام میں خانہ جنگی کے سبب 10لاکھ سے زائد افراد کی میزبانی کرنے والا ملک لبنان گزشتہ تین سالوں سے اقتصادی بحران کا شکار ہے اور اسی وجہ سے وہاں سے تارکین وطن خفیہ راستوں کے ذریعے یورپی یونین تک پہنچنے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔