ایک نیوز نیوز: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں وزیر محمد اکبر خان مسجد کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے نکل رہے تھے فی الحال دھماکے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کا نہیں بتایا گیا ہے لیکن 25 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زدران نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی ان کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے ۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری کابل میں وزیر محمد اکبر خان مسجد پہنچ گئی ہیں اور ٹریفک کو عام لوگوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم کی وجہ سے ہوا۔
ویدیو: انفجار در درب ورودی مسجد وزیر اکبرخان
— Khaama Press (KP) (@khaama) September 23, 2022
منابع میگویند که این انفجار در درب ورودی مسجد وزیر اکبرخان هنگامی رخ داده است که نمازگزاران پس از ادای نماز جمعه از مسجد خارج میشدند pic.twitter.com/WmiBhzl65Q