فصلوں کی باقیات کو آگ لگی توذمہ دار ڈپٹی کمشنرہوگا،عدالت

عدالت کافصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم
کیپشن: عدالت کافصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم

سلیمان اعوان: لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت،چیف سیکرٹری پنجاب کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ فصلوں کی باقیات کو جس ضلع میں لگے گی وہاں کا ڈی سی ذمہ دار ہوگا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردیے۔ 

جوڈیشل انوائر مینٹل کمیشن نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

کمیشن نے کہا لوہے کی فیکٹریاں آلودگی کا سبب بن رہی ہیں،قانونی پیچیدگیوں کو قبل عمل بنایا جاسکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا پورے شہر کو ہی کمرشلز کردی جائے گا؟ عدالت نے شہر میں لوہے کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔