ایک نیوز نیوز: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر عدالت نے نادرا کو حکم دیا ہے کہ اگلی سماعت 12 اکتوبر کے لیے مجاز افسر مقرر کیا جائے جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بانی کے شناختی کارڈ کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔
ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وکالت نامے کی تصدیق سے انکار کیا ہے جس پرعدالت نے وکالت نامے کی تصدیق کے معاملے پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو اگلی سماعت کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
بعدازاں سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما 1991 میں برطانیہ چلے گئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔