وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں

وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں
کیپشن: وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں

ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر وزیر اعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے  اقوام متحدہ  کے ہیڈ کوارٹرز میں  جنرل اسمبلی کے  77ویں اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گویتریس سے ملاقات کی ،   وزیر اعظم نے  سیکرٹری جنرل کے بروقت  دورہ پاکستان کو سراہا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے متاثرین کیلئے عالمی سطح پر حمایت اور امداد کیلئے انتونیو گویتریس کی کاوشوں  پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں  کے پاکستان پر اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

 

وزیر اعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی بن گیٹس سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں بل گیٹس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ  علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔  اس موقع پر وزیر اعظم نے  امداد سرگرمیوں میں تعاون پر  مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس  اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب اور پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد پولیو کے خاتمے  کیلئے کوششوں میں ایک مشکل صوتحال کا سامنا ہے ۔

 وزیراعظم  نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش کا دورہ بھی کیا ۔ شہباز شریف نے   اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری کے ہمراہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش دیکھی، سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، 9 لاکھ سے زائد  جانور پانی کی نذر ہو گئے ، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔