وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

Sep 23, 2022 | 15:50 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ۔شہباز شریف اور جو بائیڈن کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ایک اہم نقطہ اٹھایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسماتی تباہی کی وجہ ہم نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود سیلاب سے پاکستان میں3کروڑ سے زائد افراد متاثرہوئے اور ہماری معیشت کو بھی 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، امیر ممالک قرضوں میں ریلیف دینے پر غور کریں تاکہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں بھی وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

مزیدخبریں