مزید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

مزید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: مزید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

ایک نیوز نیوز: ملک کے بیشتر اضلاع مزید بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ میں شدید بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب اور راوی کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ دریاؤں سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔